جموں(نیوز ڈیسک): بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں و کشمیر کے ضلع کٹھوعہ میں ایک حملے میں بھارتی فورسز کے تین اہلکار ہلاک اور متعدد زخمی ہو گئے۔کشمیر میڈیا سروس کے مطابق بھارتی فورسز کی وین پر حملہ ضلع کے علاقے پنجتیرتھی Panjtirthiکے قریب محاصرے اور تلاشی کی کارروائی کے دوران کیا گیا۔ایک بھارتی خبر رساں ادارے نے بتایا کہ ابتدائی اطلاعات کے مطابق تین اہلکار ہلاکجبکہ متعدد زخمی ہوئے ہیں۔علاقے میں بھارتی کا آپریشن گزشتہ کئی روز سے جاری ہے۔KMS-