جموں:(نیوز ڈیسک)بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں و کشمیر کے ضلع کٹھوعہ میں جاری آپریشن کے دوران آج ایک حملے میں ایک افسر سمیت بھارتی فورسز کے چار اہلکار زخمی ہو گئے۔کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق ڈی ایس پی دھیرج کٹوج اور اہلکار ضلع کے علاقے جوتھانہ میں ایک حملے میں زخمی ہو گئے ۔ علاقے میں بھارتی فورسز کا آپریشن گزشتہ پانچ روز سے جاری ہے۔زخمی اہلکاروں کو فوری طور پر علاج کے لیے قریبی ہسپتال منتقل کیا گیا۔