مظفرآباد:(نمائندہ خصوصی)آج ’یوم پاکستان“ پر سینکڑوں لوگ بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں وکشمیر کے محکوم لوگوں کیساتھ اظہار یکجہتی کیلئے کوہالہ میں جمع ہوئے اور تاریخی پل پر ہاتھوں کی زنجیر بنائی۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق اس موقع پر ت ”پاک وال“ کا بھی افتتاح کیا گیا۔ افتتاحی تقریب کے مہمان خصوصی 12ویں انفنٹری ڈویڑن کے بریگیڈیئر وقار تھے جبکہ سردار عتیق احمد خان اور سردار حسن ابراہیم خان بطور مہمان خصوصی شریک تھے ۔ تقریب میں کل جماعتی حریت کانفرنس آزاد جموں و کشمیر شاخ کے رہنما سید فیض نقشبندی، شمیم شال، شیخ عبدالمتین، زاہد اشرف، راجہ شاہین، منظور احمد شاہ، محمد شفیع ڈار اور مشتاق احمد میںموجود تھے۔تقریب کا آغاز پرچم کشائی کی تقریب سے ہوا، جس کے بعد پاکستان اور آزاد جموں و کشمیر کے قومی ترانے بجائے گئے۔ ’پاک وال“ پاکستان اور آزاد جموں و کشمیر کے عوام کے درمیان اتحاد اور قومی وقار کی علامت کے طور پر بنایا گیا ہے ۔