سرینگر:(نیوز ڈیسک)غیرقانونی طورپر بھارت کے زیر قبضہ جموں وکشمیرمیں قابض حکام نے صنعتوں کے قیام کی آڑ میں جموں میں 14,956 کنال اور 15مرلہ اراضی اور وادی کشمیر میں 6,745کنال اور 19مرلہ اراضی پر قبضہ کر لیا ہے۔کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق نائب وزیر اعلیٰ سریندر چوہدری نے قانون ساز اسمبلی میں علی محمد ڈار کی طرف سے اٹھائے گئے ایک سوال کا جواب دیتے ہوئے بتایا کہ مستقبل میں صنعتی توسیع کے لیے جموں میں 9,661.05کنال اور وادی کشمیر میں 5,000.13کنال اضافی جگہ لینے کامنصوبہ ہے۔سریندر چوہدری نے جموں وکشمیر صنعتی پالیسی 2021-30کے تحت اہم شعبوںکا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ تعلیم اور ہنرمندی کی ترقی سرمایہ کاری کے کلیدی شعبے ہیں۔