سری نگر(نیوز ڈیسک):بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں و کشمیر میں پیپلز ڈیموکریٹک پارٹی (پی ڈی پی) کی سربراہ محبوبہ مفتی نے کہا ہے کہ توا تنظیموں نے اقتدار میں رہنے والوں کی مکمل حمایت و تائید سے ہولی کے تہوار کو اقلیتوں بالخصوص مسلمانوں کے لیے خوف کا باعث بنا دیا ہے۔کشمیر میڈیا سروس کے مطابق محبوبہ مفتی نے” ایکس“ پر ایک پوسٹ میں کہا کہ ”یہ بھارت کے جاگنے کا وقت ہے ، ہندووں اور مسلمانوں کو ایک دوسرے کے خلاف کھڑا کرنے کے خطرناک نتائج ہو سکتے ہیں۔یاد رہے کہ ہندو انتہا پسندوں نے اترپردیش کے شاہجہاں پور میں ساٹھ سے زائد مساجد کو ہولی سے قبل ترپال کی چادوران سے ڈھانپ دیا تھا۔ مختلف علاقوں میں ہندو تواغنڈوں کی طرف سے مسلمانوں پر زبردستی رنگ پھینکنے کے کئی واقعات پیش آئے۔