جموں(نیٹ نیوز): بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں و کشمیر میں بھارتی فورسز نے جموں خطے کے کئی اضلاع میں بڑے پیمانے پر محاصرے اور تلاشی کی کارروائیاں شروع کرد ی ہیں۔کشمیر میڈیا سروس کے مطابق فورسز نے جموں ،پونچھ، راجوری، ادھم پور، کٹھوعہ، ڈوڈہ اور کشتواڑ اضلاع میں تلاشی کی کارروائیاں شروع کر دی ہیں۔ پونچھ اور راجوری میں 13 مقامات اور ادھم پور، کٹھوعہ، ڈوڈا اور کشتواڑ اضلاع میں 18 مقامات پر تلاشی کی کارروائیاں جاری ہیں۔اس کے علاوہ جموں ضلع کے اکھنور سیکٹر میں کیری، بھٹل اور ملحقہ علاقوں میں تلاشی مہم جاری ہے۔