سری نگر:(نیوز ڈیسک )بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ میں ایک مرتبہ پھر پوسٹر چسپاں کیے گئے ہیں جن کے ذریعے ”یوم یکجہتی کشمیر“ حسب روایت جوش و خروش سے منانے پر مملکت خداداد پاکستان کا شکریہ ادا کیا گیا ہے۔ مختلف مقامات پر پاکستان کا پرچم بھی لگایاگیاہے۔کشمیر میڈیا سروس کے مطابق سرینگر اور دیگر علاقوں میں دیواروں ، ستونوں اوربجلی کے کھمبوں پر چسپاں پوسٹروں میں مقبوضہ جموں و کشمیر کے لوگوں کے ساتھ اظہار یکجہتی کرنے پر پاکستا ن کی حکومت اور عوام کا بھر پور شکریہ ادا کیا گیا۔ پوسٹروں میں لکھا ہے ”پاکستان کا شکریہ جو کشمیر یوں کے حق میں بھر پور آواز بلند کر رہا ہے اور تنازعہ کشمیر کو عالمی فورموں پر موثر طریقے سے اٹھا رہا ہے۔سری نگر میں مبصرین نے کہا کہ آزادی کشمیریوں کا پیدائشی حق ہے ، پاکستان کشمیریوں کے منصفانہ کاز کی بھر پور حمایت کر رہا ہے اور وہ چاہتا ہے کہ کشمیری عوام کو انکا ناقابل حق ، حق خود اردیت ملے۔