راولپنڈی(نمائندہ خصوصی):5فروری کو منائے جانیوالے یوم یکجہتی کشمیر کے موقع پرپاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ نے ایک نیا نغمہ ”کشمیر بنے گا پاکستان ”جاری کیاہے۔کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق یہ نغمہ گلوکار احمد جہانزیب نے گایاہے جبکہ اسکی دھن عرفان سلیم اور کامران اللہ خان نے دی ہے جبکہ اس کے بول عمران رضا نے لکھے ہیں۔ آئی ایس پی آر کے مطابق 5فروریکو یم یکجہتی کشمیر کی مناسبت سے جاری کیاجانے والا یہ نغمہ کشمیریوں سے پاکستان کی حکومت اور عوام کے اس عزم کااظہار ہے کہ مقبوضہ کشمیر کے غیور اور دلیر عوام کے ساتھ پورا پاکستان کھڑا ہے۔
