جموں(مانیٹرنگ ڈیسک ): غیرقانونی طورپر بھارت کے زیر قبضہ جموں وکشمیر کے ضلع جموں میں بھارتی فوجیوں نے بڑے پیمانے پر محاصرے اور تلاشی کی کارروائی شروع کردی۔کشمیر میڈیا سروس کے مطابق بھارتی فوجیوںنے ہفتے کے روزضلع کے اکھنور سیکٹر میں محاصرے اور تلاشی کی کارروائی شروع کی۔بھارتی پولیس نے بتایاکہ علاقے میں کچھ مشکوک افراد کی نقل وحرکت دیکھی گئی جس کے بعدبھارتی فورسز نے مشترکہ طورپر آپریشن شروع کیا۔ انہوں نے کہاکہ ابھی تک مشتبہ افراد کا کوئی سراغ نہیں ملاہے۔ آخری اطلاعات آنے تک علاقے میں فوجی آپریشن جاری تھا۔