سرینگر:(نیوز ڈیسک )غیرقانونی طورپر بھارت کے زیر قبضہ جموں وکشمیرمیں تپ دق سے دو سال کے دوران 748مریضوں کی موت ہوئی ہے۔کشمیر میڈیا سروس کے مطابق بھارت کے وزیر صحت کی طرف سے پارلیمنٹ کے ایوان زیریں لوک سبھامیں پیش کیے گئے اعداد و شمار کے مطابق مقبوضہ علاقے میں 2023میں تپ دق کے 11754کیسز رپورٹ ہوئے جبکہ 2024میں 30اکتوبر تک 10442کیسز سامنے آچکے ہیں۔بھارتی وزیر صحت جگت پرکاش نڈا نے کہا کہ 2023میں تپ دق نے مقبوضہ جموں وکشمیرمیں 435مریضوں کی جان لی۔انہوں نے کہاکہ اکتوبر 2024کے آخر تک مقبوضہ علاقے میں 313اموات ریکارڈ کی گئیں۔