مظفرآباد( نمائندہ خصوصی ) تحریک المجاہدین نے عیدالاضحیٰ کے مبارک موقعہ پر اُمتِ مسلمہ کو بالعموم اور اسلامیان پاکستان و کشمیر کو بالخصوص ایثار و قربانی کے عظیم جذبہ سے سرشار عید قربان کی مبارک باد پیش کی ہے۔ عید محکوماں پر متحدہ جہاد کونسل کے سیکریٹری جنرل اور تحریک المجاہدین کے امیر شیخ جمیل الرحمان نے کہا کہ ملت اسلامیہ بالعموم اور کشمیر ، بھارت ، شام ، عراق ، اراکانی ، فلسطینی عوام قابض کفار کی دہشت گردی کا شکار ہیں۔ بھارت ، فلسطین ، برما اور دیگر ممالک میں نہتے مسلمان بے دردی سے شہید کئے جا رہے ہیں۔دنیا مسلمانوں کے بہتے خون ناحق پر خاموش تماشائی بنی ہوئی ہے ۔ خاک و خون میں لت پت اس خطہ ارض پر رہنے والی غیور قوم صبر و استقلال اور بلند حوصلوں کے ساتھ بھارتی قابض فورسز کا مقابلہ کر رہی ہے۔ اُنہوں نے کہا کہ فاشسٹ بھارتی حکمرانوں کے تمام حربے ، عیاری ، مکاری ، سازشیں اور جبر اس قوم کے حوصلے پست کرنے میں ناکام ہو چکے ہیں۔ہزاروں کشمیری طویل مدت سے جیلوں اور انٹروگیشن مراکز میں سڑ رہے ہیں۔ لاکھوں کی تعداد میں انتہاپسند ہندوؤں کو کشمیر کی شہریت دی گئی ہے۔مسلمانوں سے ان کی زمینیں چھینی جا رہی ہیں ، گھر دھماکوں سے اڑائے جا رہے ہیں۔ مساجد مقفل کی جا رہی ہیں ، جامع مساجد کو تالے لگا کر اور نماز پر پابندی عائد کر کےبزدلی کی مثال قائم کی گئی۔ جنگ بندی لکیر کے آر پار اور جموں اور لداخ خطہ کے مسلمانوں کو براہِ راست ریاستی دہشتگردی کا نشانہ بنا دیا گیا ہے۔ تمام ترسازشوں اور ظلم و زیادتی کے باوجود کشمیری قوم مقدس جدوجہد جاری رکھے ہوئے ہے۔شیخ جمیل الرحمان نے کہا کہ یہ عید محکومی کی ہے۔ ہماری حقیقی عید تب ہوگی جب ہماری ملت بیرونی غاصبانہ قبضے سے آزاد ہو گی۔ شیخ جمیل الرحمان نے کہا کہ عالمی سطح پر آزادی کی تحریکیں کامیابی سے ہمکنار اور دنیا کی ظالم اور جارح قوتیں شکست سے دوچار ہونگی۔ تحریک المجاہدین کی اپیل ہے کہ عید انتہائی سادگی سے منائیں اور غیور حریت پسند عوام اپنے آس پاس شہداء کے ورثاء ، یتیموں ، بیواؤں ، معذوروں ، زخمیوں ، محبوسین اور نادار و بے سہارا لوگوں ، مستحقین کو یاد رکھیں اور اُنہیں بھی عید کی خوشیوں میں شامل کریں۔ مجاہدین کشمیر ہر حال میں شہداء کے مشن کو جاری رکھیں گے۔ہم تحریکِ آزادیِ کشمیر کو کامیابی سے ہمکنار کرنے کیلئے ہمہ تن جدوجہد میں مصروف ہیں اور یہ جدوجہد ہر محاذ پر جاری رہے گی۔تحریک المجاہدین شہدائے اسلام کو زبردست خراجِ عقیدت پیش کرتے ہوئے عزم و یقین کا اعادہ کرتی ہے کہ اس سرزمین کو کفار کے قبضے سے آزاد کرانے اور اعلائے کلمۃ اللہ کے لئے شہداء کے مشن کو ہر صورت جاری رکھا جائے گا اور قابض بھارت سے قتل عام اور نسل کشی کا انتقام لیا جائے گا۔