سرینگر(نیوز ڈیسک ):غیرقانونی طورپر بھارت کے زیر قبضہ جموں وکشمیرمیں پیپلز ڈی پی کی صدر محبوبہ مفتی نے ریاست جھارکھنڈمیں انتخابات سے قبل فرقہ وارایت اور ملک کی نام نہاد سیکولر شناخت کے خلاف اشتہار جاری کرنے پر بھارتیہ جنتا پارٹی کی مذمت کی ہے۔کشمیر میڈیا سروس کے مطابق یہ اشتہار بی جے پی کی جھارکھنڈ شاخ کے ایکس ہینڈل اکائونٹ سے پوسٹ کیا گیا تھا ۔ بی جے پی نے الیکشن کمیشن کی جانب سے اشتہار ہٹانے کی ہدایت کے بعد ڈیلیٹ کردیا گیاہے۔محبوبہ مفتی نے ایک بیان میں اس اشتہار کوافسوسناک قراردیا جو فرقہ واریت پر مبنی تھا ۔انہوںنے کہاکہ بی جے پی بھارت میں فرقہ واریت کو پھیلا رہی ہے ۔