سری نگر (نمائندہ خصوصی):بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں وکشمیر میں کل جماعتی حریت کانفرنس نے کہا ہے کہ بھارت کشمیریوں کو اقوام متحدہ کیطرف سے تسلیم شدہ حق خود ارادیت کا مطالبہ کرنے پر بدترین ریاستی دہشت گردی کا نشانہ بنا رہا ہے۔کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق کل جماعتی حریت کانفرنس کی اکائی تنظیموں اور رہنماو¿ں نے سرینگر میں اپنے بیانات میں کہا کہ توسیع پسندانہ عزائم رکھنے والے بھارت نے جموںوکشمیر کی سرزمین پر گزشتہ 77 برس سے غیر قانونی طور پر تسلط جما رکھا ہے اور وہ کشمیریوں پر بدترین مظالم ڈھا رہا ہے جن کا واحد قصور یہ ہے کہ وہ اپنے اس حق کا مطالبہ کر رہے ہیں جس کا وعدہ نہ صرف عالمی برادری بلکہ خود بھارت نے ان سے کر رکھا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ مودی حکومت نے مقبوضہ علاقے کو مکمل طور پر ایک بڑی جیل میں تبدیل کر کے کشمیریوں کے تمام بنیادی حقوق سلب کر کھے ہیں، اس نے آزادی پسند رہنماﺅں ، کارکنوں ، صحافیوں ، علمائ، وکلا ،طلباء، انسانی حقوق اور سول سوسائٹی کے کارکنوں سمیت پانچ ہزار کے قریب کشمیریوں کو جیلوں اور عقوبت خانوں میں بند کر کھا ہے جہاں انہیں طبی سمیت تمام بنیادی سہولیات سے محروم رکھا گیا ہے۔انہوں نے کہا کہ بی جے پی کی بھارتی حکومت نے مقبوضہ علاقے میں شہری آبادی کے خلاف ایک باقاعدہ جنگ چھیڑ رکھی ہے ، بھارتی فوجیوں ، پیرا ملٹری اور پولیس اہلکار وں نے محاصرے اور تلاشی کی بلا جواز کارروائیوں کے ذریعے کشمیریوں کا جینا حرام کر رکھا ہے ۔کل جماعتی حریت کانفرنس کے رہنماﺅں نے کہا کہ بی جے پی حکومت کو یہ بات ذہن نشین کر لینی چاہیے کہ فوجی طاقت سے کسی قوم کے جذبہ آزدی کو ہرگز دبایا نہیں جاسکتا ، بھارت کی تمام تر جیرہ دستیوں کے باوجود کشمیری عوام کے حوصلے بلند ہیں اور اپنے عظیم شہداءکے مقدس مشن کو اسکے منطقی انجام تک پہنچانے کیلئے پرعزم ہیں۔انہوں نے قوام متحد سے اپیل کی ہے کہ وہ مسئلہ کشمیر کو اپنی پاس کر دہ قراردادوں کے مطابق حل کرانے کیلئے بھارت پر دباو ڈالے۔