سرینگر(مانیٹرنگ ڈیسک ):بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموںوکشمیر میں نیشنل کانفرنس کے رہنما اور رکن بھارتی پارلیمنٹ روح اللہ مہدی نے کہا ہے کہ انڈین نیشنل کانگریس یا جموں و کشمیر پردیش کانگریس کمیٹی کے کسی صدر یااور کسی رہنما کیطرف اسمبلی کی طرف سے خصوصی حیثیت کی بحالی کے حوالے سے منظور کردہ قرارداد کو مسخ کرکے پیش کرنے کی کوشش ناقابل قبول ہے۔کشمیر میڈیاسروس کے مطابق روح اللہ مہدی نے ایک بیان میں کہا یہ قرار جموں و کشمیر کی خصوصی حیثیت کی غیر آئینی منسوخی کے بارے میں لوگوں کی ناپسندیدگی کا واضح طور پر اظہار کرتی ہے۔انہوں نے کہا کہ قرارداد میں 370اور 35 اے کو ان کی اصل شکل میں بحال کرنے کا مطالبہ کیا گیا ہے۔انہوں نے خبردار کیا کہ قرارداد کی غلط تشریح کرنے کی کسی بھی کوشش کو، چاہے وہ انڈین نیشنل کانگریس ، جموں و کشمیر پردیش کانگریس کمیٹی یا پھر نیشنل کانفرنس کے کسی رکن کی طرف سے ہو، عوام مسترد کر دیں گے