سری نگر(مانیٹرنگ ڈیسک ):بھارت کے زیر انتظام مقبوضہ جمو ں و کشمیر میں نیشنل کانفرنس کے صدر فاروق عبداللہ نے جموں و کشمیر کو ریاست کا درجہ دینے کے عزم کو دہراتے ہوئے کہا ہے کہ وہ بھارت کے زیر انتظام علاقے کا درجہ قبول نہیں کرنا چاہتے۔کشمیر میڈیا سروس کے مطابق فاروق عبداللہ نے سرینگر میں جاری ایک بیان میں کہا کہ ہم بھارت کے زیر انتظام علاقے کی حیثیت کو قبول نہیں کرنا چاہتے اور وقت آگیا ہے کہ اسے اب ختم کر دینا چاہیے۔ انہوں نے مزید کہا کہ پنچایتی انتخابات کی تیاریاں کی جا رہی ہیں اور یہ جلد ہی کرائے جائیں گے۔یاد رہے اگست 2019 میں نریندر مودی حکومت کے ذریعہ آرٹیکل 370 کو منسوخ کرنے کے بعد اس علاقے کو مرکز کے زیر انتظام علاقوں میں تقسیم کردیا گیا تھا۔