سری نگر:(نیوز ڈیسک )بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں وکشمیر میں بھارتی فورسز اہلکاروں نے ضلع پلوامہ میں ایک کشمیری نوجوان کو گرفتار کر لیا۔کشمیرمیڈیا سروس کے مطابق گرفتار نوجوان کا نام سجاد احمد ڈار معلوم ہوا ہے اور وہ ضلع پلوامہ کے علاقے ٹہاب کا رہائشی ہے۔پولیس نے نوجوان کی گرفتاری کا جواز فراہم کرنے کیلئے اس پر عسکریت پسندوں کیلئے کام کرنے کا الزام عائد کیا ۔ بھارتی فورسز نے گرفتار نوجوان سے پستول اور دو دستی بم بھی برآمد کرنے کا دعویٰ کیا ۔