جموں(نیوز ڈیسک):غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر کے ضلع کٹھوعہ میں بھارتی پولیس نے اسمارٹ میٹروں کی تنصیب کے خلاف احتجاج کرنے والے کشمیریوں کو منتشر کرنے کے لیے طاقت کاوحشیانہ استعمال کیاہے۔کشمیر میڈیاسروس کے مطابق کئی خواتین سمیت کشمیریوں نےکٹھوعہ قصبے میں ڈپٹی کمشنر آفس کے باہر جمع ہوکر اسمارٹ میٹروں کی تنصیب کے خلاف احتجاج کیا اور سڑک بلاک کردی۔پولیس نے مظاہرین کو منتشر کرنے کے لیے لاٹھی چارج سمیت طاقت کااستعمال کیااور 5 مظاہرین کو حراست میں لے لیا۔