اسلام آباد( نمائندہ خصوصی ) جماعت اسلامی آزاد جموں و کشمیر کے سابق امیر عبدالرشید ترابی نے کہا ہے کہ صدر رجب طیب ایردوآن کی شاندار کامیابی سے کشمیریوں کے حوصلے بلند ہوئے ہیں۔
یہ بات انہوں نے پاکستان میں تعینات ترکیہ کے سفیر مہمت پاشا سے کشمیری رہنماؤں کے ایک خصوصی وفد کے ہمراہ ملاقات میں کہی۔اور خیر سگالی کے طور پر گلدستہ پیش کیا ۔انیوں نے صدر رجب طیب ایردوآن کے نام ایک تحریری پیغام بھی سفیر کو دیا۔
وفد میں عبدالرشید ترابی کے ہمراہ کشمیری قیادت محمود احمد صغیر ،غلام محمد صفی اور شیخ عبد المتین بھی موجود تھے۔
عبدالرشید ترابی نے اس موقع پر کہا کہ ترکیہ میں AK پارثی نے تاریخی فتح حاصل کی ۔ ترکیہ کے عوام نے انتخابات کے ذریعہ صدر رجب طیب ایردوآن پر اعتماد کیا ہے۔
انہوں نے ملاقات میں ترکیہ کے سفیر کے ذریعے صدر رجب طیب ایردوآن کو تہنیتی پیغام دیتے ہوئے کہا کہ ہمیں یقین ہے کہ صدر رجب طیب ایردوان کی متحرک قیادت کے تحت ، ترکیہ ترقی اور کامیابی کی نئی بلندیوں تک پہنچے گا۔ صدر رجب طیب ایردوآن پوری دنیا کے تمام مظلوم مسلمانوں کی آواز بنے ہیں۔ ، فلسطین ، روہنگیا ، یمن ، مصر ، شام ، افغانستان اور کشمیر کے لئے انہوں نے ہمیشہ آواز بلند کی ہے۔ ہر اہم فورم پر کشمیریوں کے حق خود ارادیت کے حق میں آواز اٹھانے پر ہم صدر رجب طیب ایردوآن کا شکریہ ادا کرتے ہیں۔ عام طور پر مقبوضہ کشمیر اور خاص طور پر فلسطین کے عوام نے آپ کی فتح کا جشن منایا کیونکہ ان کی واحد امید ایردوآن ہیں۔U.N کے تسلیم شدہ متنازعہ علاقہ کشمیر میں G 20 سے آپ کی عدم موجودگی نے بھی انڈیا کو ایک سخت پیغام دیا ہے۔ جموں کشمیر کے عوام کو امید ہے کہ آپ کے دور صدارت میں ، ترکیہ ، کشمیریوں کی جائز جدوجہد کی حمایت جاری رکھے گا ، جب تک کہ وہ ہندوستانی قبضے سے آزادی حاصل نہ کرلیں۔ اس موقع پر ترکیہ کے سفیر مہمت پاشا نے وفد کو یقین دہانی کروائی کہ آپ کا یہ پیغام صدر رجب طیب ایردوآن تک وہ ضرور پہنچائیں گے۔