تنازعہ کشمیر کی وجہ سے خطے کے امن کو شدید خطرات لاحق ہیں، مسرت عالم

سرینگر: (مانٹرنگ ڈیسک )کل جماعتی حریت کانفرنس نے تنازعہ کشمیر کے حوالے سے بھارتی طرز عمل کوغیر حقیقت پسندانہ اور متکبرانہ قرار دیتے ہوئے اس کی مذمت کی ہے۔کشمیر میڈیا سروس کے مطابق کل جماعتی حریت کانفرنس کے اسیر چیئرمین مسرت عالم بٹ نے دلی کی بدنام زمانہ تہاڑ جیل سے ایک پیغام میں عالمی رہنماو¿ں سے مقبوضہ جموں و کشمیر میں انسانی حقوق کی سنگین صورتحال کا نوٹس لینے کی اپیل کی ہے۔ انہوں بنے متنبہ کیا کہ تصفیہ طلب تنازعہ کشمیر اور کشمیریوںکو حق خودارادیت سے مسلسل محروم رکھنے کے غیر منصفانہ عمل کیو جہ سے خطے کے امن کو شدید خطرات لاحق ہیں۔کل جماعتی حریت کانفرنس کے چیئرمین نے 5 اگست 2019 کو 370 اور 35 اے کی دفعات کی منسوخی کے بعد سے مقبوضہ علاقے میں جاری قتل و غارت، تشدد، گرفتاریوں اور دیگر ہتھکنڈوں کا حوالہ دیتے ہوئے کشمیریوں کی سیاسی خواہشا ت کو دبانے کے لیے بھارت کی طرف سے جاری فوجی طاقت کے وحشیانہ استعمال کی مذمت کی۔مسرت عالم بٹ نے اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل پر زور دیا کہ وہ مقبوضہ جموںوکشمیر میں جاری بھارتی مظالم کا نوٹس لیں اور تنازعہ کشمیر کے حل کیلئے بھارت پر دباﺅ ڈالیں۔

Next Post

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں