جموں:(مانٹرنگ ڈیسک )غیرقانونی طورپر بھارت کے زیر قبضہ جموں وکشمیرمیں بھارتی فوجیوں نے اپنی ریاستی دہشت گردی کی تازہ کارروائی میں آج ضلع کٹھوعہ میں ایک کشمیری نوجوان کو شہید کر دیا۔کشمیر میڈیا سروس کے مطابق فوجیوں نے نوجوان کوضلع کے علاقے بلاور میں محاصرے اور تلاشی کی ایک کارروائی کے دوران شہید کیا۔اس سے قبل گزشتہ روز اسی علاقے میں ایک حملے میں بھارتی پولیس کا ایک اہلکار ہلاک اور دوافسر زخمی ہو گئے تھے۔آخری اطلاعات آنے تک علاقے میں فوجی آپریشن جاری تھا۔