جموں(مانٹرنگ ڈیسک ):بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں وکشمیر میں بھارتی فورسز نے ضلع راجوری میں محاصرے اور تلاشی کی کارروائی شروع کر دی ہے۔کشمیر میڈیاسروس کے مطابق فورسز نے آج شام ضلع کے علاقے تھنہ منڈی کے تمام داخلی اور خارجی راستے سیل کر کے تلاشی آپریشن شروع کر دیا۔بھارتی پولیس کے ایک افسر نے کہا ہے کہ علاقے میں تلاشی کی کارروائی عسکریت پسندوں کی موجودگی کی اطلاع پر شروع کی گئی۔ انہوںنے کہا کہ فورسز اور عسکریت کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ بھی ہوا۔ آخری اطلاعات تک بھارتی فورسز کا آپریشن جاری تھا۔