اسلام آباد:(مانٹرنگ ڈیسک )غیر قانونی طور پربھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر کے عوام مشن کو ہرقیمت پراسکے منطقی انجام تک جاری رکھنے کیلئے پر امن ہیں اور اس سلسلے میں کسی بھی قربانی سے دریغ نہیں کریں گے ۔کشمیر میڈیا سروس کی طرف سے آج جاری کی گئی ایک رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ کشمیری شہداء کی قربانیاں تحریک آزادی کا بیش قیمت اثاثہ ہے اور کشمیری عوام ان قربانیوں کوہرگز فراموش نہیں کریں گے اور کسی کو شہدا کے خون سے غداری کی اجازت نہیں دی جائیگی ۔رپورٹ میں کہا گیا کہ کشمیری عوام اپنے خون سے آزادی کی شمع کو روشن کرنے پر شہدا کو سلام پیش کرتے ہیں۔ کشمیری شہدا کی قربانیوں کی بدولت ہی تحریک آزادی کشمیر اس وقت عالمی سطح پر مرکزنگاہ بنی ہوئی ہے۔رپورٹ کے مطابق بھارت گزشتہ 77برس سے جاری مظالم کے ذریعے کشمیریوں کے جذبہ حریت کوکمزورکرنے میں مکمل طورپر ناکام رہا ہے اور کشمیری بھارتی تسلط سے آزادی تک اپنی حق پر مبنی جدوجہد جاری رکھیں گے۔