سرینگر(مانیٹرنگ ڈیسک ) :غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر میں ہائی کورٹ نے کالے قانون پبلک سیفٹی ایکٹ کے تحت ایک کشمیری نوجوان کی نظربندی کو کالعدم قرار دیتے ہوئے انہیں رہا کرنے کی ہدایت کی ہے۔کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق جسٹس سنجے دھر نے سرینگر سے تعلق رکھنے والے مصور احمد بٹ کی پبلک سیفٹی ایکٹ کے تحت نظربندی کو کالعدم قراردیتے ہوئے حکام کو انہیں رہا کرنے کی ہدایت کی ہے۔عدالت نے ضلع پلوامہ کے ایک اور نظربندنوجوان عمران مشتاق کے پی ایس اے کو برقرار رکھا جسے 3نومبر 2022کو گرفتارکیاگیا تھا۔عمران مشتاق پر الزام ہے کہ وہ بھارتی فوجیوں کے ہاتھوں شہید ہونے والے ایک اورنوجوان کا قریبی ساتھی تھا۔