سری نگر:(مانیٹرنگ ڈیسک ) بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموںوکشمیر میں نیشنل کانفرنس کے صدر فاروق عبداللہ نے کہا ہے کہ جموںوکشمیر کی سرزمین کا مالک بھارت نہیں بلکہ یہاں کے لوگ ہیں۔کشمیر میڈیا سروس کے مطابق فاروق عبداللہ نے ایک اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ جموں وکشمیر بھارت کا نہیں بلکہ اس کے باشندوں کا ہے۔ فاروق عبداللہ کا یہ بیان مودی حکومت کی طرف کشمیریوں کے گھر، زمینیں اور دیگر املاک ضبط کرنے کے تناظر میں سامنے آیا ہے۔