سرینگر( نمائندہ خصوصی ) بھارت کے غیرقانونی زیرقبضہ جموں کشمیر میں سرینگر کے وشو بھارتی (وی بی) سکول کی انتظامیہ نے طالبات کو حجاب پہننے سے روک دیا ہے۔ انتظامیہ نے طالبات سے کہا ہے کہ اگر انہوں نے حجاب پہننا ہے تو کسی مدرسے میں داخلہ لیں۔کشمیر میڈیا سروس کے مطابق سرینگر کے علاقے رینہ واری میں قائم ”وشو بھارتی“ سکول کی طالبات نے ذرائع ابلاغ کے نمائندوں کو بتایا کہ انہیں آج (جمعرات) صبح سکول میں داخل ہونے سے یہ کہہ کر منع کیا گیا کہ تمہارے حجاب سے سکول کا ماحول خراب ہو رہا ہے ۔ طالبات نے کہا کہ سکول پرنسپل کا کہنا تھا کہ اگر ہم حجاب پہننا چاہتی ہیں تو مدرسے میں چلی جائیں۔
سکول انتظامیہ کا کہنا ہے کہ اسے حجاب پر پابندی کے احکامات اعلیٰ افسران سے موصول ہوئے ہیں۔