سرینگر (نیٹ نیوز ) بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں و کشمیر کے ضلع گاندربل میں بھارتی پیراملٹری کے ایک اہلکار نے خودکشی کر لی ہے۔ کشمیر میڈیا سروس کے مطابق شاشترا سیما بل (ایس ایس بی ) کے اہلکار نے ضلع کے علاقے دگنی بل میں اپنی سروس رائفل سے گولی مار کر زندگی کا خاتمہ کر لیا۔اس واقعے سے جنوری 2007 سے اب تک مقبوضہ علاقے میں خود کشی کرنے والے بھارتی فوجیوں اور پولیس اہلکاروں کی تعداد بڑھ کر 559 ہو گئی۔