مظفر آباد:بھارت کے غیر قانونی طورپر زیر قبضہ جموں وکشمیر کے ضلع بارہمولہ کے علاقے ٹنگمرگ سے تعلق رکھنے والے حریت پسندمیر سراج الدین المعروف دائود صاحب کے ایصال ثواب کیلئے مظفر آباد میں دعائیہ مجلس منعقد کی گئی کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق مظفرآباد میں جموں وکشمیر لبریشن فرنٹ کے زیر اہتمام منعقدہ دعائیہ مجلس میں مقررین نے میر سراج الدین کی تحریک آزادی کشمیر کیلئے گرانقدر خدمات پر انہیں شاندار خراج عقیدت پیش کیا۔انہوںنے کشمیری شہداء کے مشن کو اسکے منطقی انجام تک جاری رکھنے کے کشمیریوں کے عزم کا اعادہ کیا۔ اس موقع پرمرحوم کی غائبانہ نماز جنازہ کے علاوہ قرآن خوانی کی گئی اور مرحوم کی بلندی درجات کیلئے دعاکی گئی۔ دعائیہ مجلس میں لبریشن فرنٹ کے رہنمائوں اور کشمیری کمیونٹی کی بڑی تعداد نے شرکت کی ۔میر سراج الدین کا منگل کو حرکت قلب بند ہونے سے انتقال ہو گیاتھا۔