سرینگر:(مانیٹرنگ ڈیسک ) غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر میں بھارتی فوجیوں نے ضلع کپواڑہ میں تلاشی اور محاصرے کی کارروائی شروع کی ہے ۔کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق فوجیوں نے ضلع کے علاقے لولاب میں شروع کی ہے ۔فوجیوں نے علاقے کا محاصرہ کر کے تلاشی کی کارروائی شروع کی ہے ۔ علاقے میں بھارتی فوجیوں اور پیراملٹری اہلکاروںکی بڑی تعداد کارروائی میں حصہ لے رہی ہے ۔ مزید تفصیلات کا انتظار ہے ۔