جموں(مانیٹرنگ ڈیسک ): غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر کے ضلع ڈوڈہ میں ایک حملے میں ایک فوجی افسر سمیت 5 بھارتی فوجی ہلاک اورایک شدید زخمی ہو گیا۔کشمیر میڈیا سروس کے مطابق یہ حملہ پیر کو ضلع کے علاقے دیسہ میں بھارتی فوج، پیراملٹری فورسزاورپولیس کے اسپیشل آپریشنز گروپ کی جانب سے شروع کی گئی محاصرے اور تلاشی کی ایک مشترکہ کارروائی کے دوران ہوا۔حملے میں ایک فوجی افسر سمیت پانچ بھارتی فوجی ہلاک اور ایک شدید زخمی ہو گیا۔بھارتی فوج کا کہنا ہے کہ علاقے میں اضافی نفری تعینات کر دی گئی ہے اور آخری اطلاعات آنے تک آپریشن جاری تھا۔