سرینگر:: (نمائندہ خصوصی ) بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں وکشمیر میں بھارتی فوجیوں نے اپنی ریاستی دہشت گردی کی تازہ کارروائی کے دوران آج ضلع کپواڑہ میں تین نوجوان شہید کر دیے۔کشمیر میڈیاسروس کے مطابق فوجیوں نے نوجوانوں کو ضلع کے علاقے کیرن میں محاصرے اور تلاشی کی ایک پر تشدد کارروائی کے دوران شہید کیا ۔آخری اطلاعات تک علاقے میں بھارتی فوج کا آپریشن جاری تھا۔