جموں:: (نمائندہ خصوصی )غیر قانونی طورپربھارت کے زیر قبضہ جموں وکشمیر میں جاری ہندو امرناتھ یاترا کیلئے ساڑھے4ہزار یاتریوں کاایک اور قافلہ بھگوتی نگر بیس کیمپ سے امرناتھ غار کے لئے روانہ ہواہے۔کشمیر میڈیا سروس کے مطابق قابض حکام نے میڈیا کو بتایا ہے کہ4ہزار434یاتریوں کا پندرہواں قافلہ بھگوتی نگر یاتری نواس سے 165 گاڑیوں پر ضلع اسلام آباد میں پہلگام اور وسطی کشمیر کے ضلع گاندر بل کی بالتل بیس کیمپوں کی طرف روانہ ہواہے ۔ انہوں نے بتایا کہ ان میں سے 2ہزار713یاتری پہلگام بیس کیمپ جبکہ ایک ہزار721یاتری بالتل بیس کیمپ کے لئے روانہ ہوئے ہیں۔52روزہ ہندویاترا کاآغاز 29جون کوہواتھا جو 19اگست کو اختتام پذیر ہوگی۔