سرینگر(مانیٹرنگ ڈیسک ):غیر قانونی طورپربھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر کے ضلع سرینگر کے علاقے قمر واڑی سے پراسرار طورپر ایک غیر کشمیر ی خاتون مردہ پائی گئی ہے۔کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق ایک پولیس اہلکار نے میڈیا کو بتایا ہے کہ قمرواڑی کے علاقے بلال کالونی میں ایک غیر کشمیری خاتون کی لاش مشتبہ حالت میں اسکے کرائے کے کمرے سے ملی ہے ۔خاتون کی موت کی وجہ جاننے کے لیے مزید تفتیش جاری ہے ۔