سرینگر:(مانیٹرنگ ڈیسک )بھارت کے غیر قانونی طور پرزیر قبضہ جموں و کشمیر کے ضلع کارگل میں آکسیجن سلنڈر کے دھماکے میں ایک بھارتی فوجی ہلاک ہو گیا ہے ۔کشمیر میڈیا سروس کے مطابق سلنڈر کا دھماکہ معمول کی دیکھ بھال کے دوران پیش آیا جس کے نتیجے میں ایک فوجی ہلاک ہو گیا ۔ہلاک ہونے والے بھارتی فوجی اہلکار کی شناخت کولگام کے رہائشی شاہنواز احمد بٹ کے طورہر ہوئی ہے ۔ جو دھماکے میں شدید زخمی ہوگیاتھا۔اسے فوری طورپر ہسپتال منتقل کیاگیا جہاں وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسا۔