سرینگر(کے ایم ایس) بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں وکشمیر میں نریندر مودی کی فسطائی بھارتی حکومت علاقے کی تمام 14 جیلوں میں ایک مربوط کال بلاکنگ سسٹم نصب کرے گی۔
مقبوضہ علاقے کے محکمہ داخلہ نے خطے کی تمام 14 جیلوں میں 2 جی، تھری جی اور 4 جی سگنلز کو بلاک کرنے کے لیے ایک مربوط کال بلاکنگ سسٹم کی تنصیب کے منصوبے کی منظوری دی ہے ۔ اس سلسلے میں جو ٹاور نصب کیے جائیں گے ان میں 5 جی سروس کو بھی بلاک کی صلاحیت ہو گی۔ کال بلاکنگ سسٹم کی تنصیب پر 26.21 کروڑ روپے کا خرچہ ہوگا۔
کال بلاکنگ سسٹم کے ٹاورز کی تنصیب جیل کے احاطے میں آنے والی جانے والی کالز، ایس ایم ایس اور ڈیٹا سروسز کو روک دے