جموں: (نمائندہ خصوصی ):غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر کے ضلع کٹھوعہ میں ایک سڑک حادثے میں بھارتی پیراملٹری بارڈر سیکورٹی فورس کا ایک افسر ہلاک اور دو اہلکار زخمی ہوگئے۔کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق بی ایس ایف کا اسسٹنٹ سب انسپکٹر پرشوتم سنگھ جسروٹا سے راجباغ جاتے ہوئے گاڑی پر کنٹرول کھو بیٹھا اورگاڑی پھسل کر اوجھ ندی میں گرگئی۔پرشوتم سنگھ موقع پر ہی ہلاک ہوگیا تاہم ان کے دو ساتھیوں کو بچا لیا گیا ۔