سرینگر: بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں وکشمیر میں کل جماعتی حریت کانفرنس نے ہندووﺅں کی سالانہ امرناتھ یاترا سے علاقے کے ماحولیات کو لاحق سنگین خطرات پر تشویش ظاہر کرتے کہا ہے یہ معاملہ عالمی برادری کی فوری توجہ کا متقاضی ہے۔کشمیر میڈیا سروس کے مطابق کل جماعتی حریت کانفرنس کے ترجمان ایڈووکیٹ عبدالرشید منہاس نے سرینگر میں جاری ایک بیان میں کہا کہ بھارتی ریاستوں سے ہربرس لاکھوںہندو امرناتھ یاترا کیلئے مقبوضہ جموںوکشمیر آتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ کثیر تعداد میں یاتریوں کی آمد سے خطے کے ماحولیاتی نظام پر تباہ کن اثرات مرتب ہو تے ہیں۔ ترجمان نے کہا کہ یاترا علاقے میں گلیشیئرز کے پگھلنے، سیلاب اور ماحولیاتی آلودگی کا باعث بنتی ہےترجمان نے کہا کہ بھارت نے ایک طرف کشمیری مسلمانوں کے تمام حقوق سلب کر رکھے ہیں ، مودی حکومت انہیں جمعہ اور عیدین کی نمازوں کی ادائیگی سے بھی روک رہی ہے جبکہ وہ یاتریوں کی سیکورٹی اور انہیں تمام تر سہولیات بہم پہنچانے کیلئے تمام وسائل بروئے کار لا رہی ہے۔انہوںنے کہا کہ بھارتی حکومت یاترا کے نتیجے میں مقبوضہ علاقے کے ماحولیات کو درپیش خطرے کو نظر انداز کر رہی ہے جو انتہائی افسوسناک ہے۔ کل جماعتی حریت کانفرنس کے ترجمان نے کہا عالمی برادری کو چاہیے کہ وہ امرناتھ یاترا سے جموںوکشمیر کے ماحولیات کو لاحق خطرے کا فوری نوٹس لے اور علاقے کے ماحولیات کو بچانے کے لیے یاتریوں کی مدت میں کمی اور انکی تعداد کو محدود کرنے کیلئے بھارت پر دباﺅ ڈالے۔ مقبوضہ علاقے میں52روزہ امرناتھ یاترا گزشتہ روز شروع ہوئی اور یہ19اگست تک جاری رہے گی ۔