سرینگر:(مانیٹرنگ ڈیسک )بھارت کے غیر قانونی طور پرزیر قبضہ جموں و کشمیر کی ایک خصوصی عدالت نے کشمیر ہائی کورٹ بار ایسوسی ایشن کے سابق ایڈووکیٹ صدر میاں عبدالقیوم کو انکے خلاف درج ایک جھوٹے مقدمے میں یکم جولائی تک پولیس کی تحویل میں دے دیاہے۔کشمیر میڈیا سروس کے مطابق میاں عبدالقیوم کوریاستی تحقیقاتی ادارے (ایس آئی اے)نے گزشتہ روز گرفتار کیاتھا۔ میاں عبدالقیوم کو بھارتی پولیس نے سرینگر میں انکے گھر پر چھاپے کے دوران گرفتار کیا ۔بھارتی پولیس نے انہیں 2020میں ایڈوکیٹ بابر قادری کے قتل کے جھوٹے الزام میں گرفتار کیا ہے۔ ایڈوکیٹ بابر قادری کو ستمبر 2020میں سرینگر میں ان کے گھر کے قریب نامعلوم مسلح افراد نے گولی مار کرقتل کر دیا تھا۔