جموں:(نمائندہ خصوصی ) بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں وکشمیر میں بھارتی فوجیوں نے اپنی ریاستی دہشت گردی کی تازہ کارروائی کے دوران آج ضلع ڈوڈہ میں تین کشمیری نوجوان شہید کر دیے۔کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق فوجیوں نے نوجوان کو ضلع کے علاقے بجاد گندوہ میں محاصرے اور تلاشی کی کارروائیوں کے دوران شہید کیا۔آخری اطلاعات تک علاقے میں بھارتی فوج کا آپریشن جاری تھا۔دریں اثنا، ضلع سانبا کے علاقے دیانی میں بھارتی فوج کے ایک کیمپ میںایک دستی بم حادثاتی طور پر پھٹ جانے کے نتیجے میں ایک فوجی زخمی ہو گیا۔ زخمی فوجی کو سانبا کے فوجی ہسپتال میں داخل کیا گیا۔