جموں:(نمائندہ خصوصی )بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں وکشمیر میں بھارتی فوجیوں نے مختلف علاقوں میں پر محاصرے اور تلاشی کی پر تشدد کارروائیوں میں تیزی لائی ہے۔کشمیر میڈیا سروس کے مطابق بھارتی فوجیوں، پیرا ملٹری، سپیشل آپریشنز گروپ (ایس او جی) اور ویلج ڈیفنس گارڈ (وی ڈی جی) کے اہلکاروں نے ریاسی، کٹھوعہ، ڈوڈہ، راجوری، پونچھ اور سانبہ اضلاع میں گھروں پر چھاپوں اور تلاشی کی کارروائیوں کا سلسلہ تیز کر دیا۔بھارتی فورسز اہلکاروں نے گزشتہ چند دنوں کے دوران 100 سے زائد افراد کو حراست میں لیا جن میں زیادہ تر مسلمان ہیں۔ بھارتی فورسز اہلکار مختلف دیہات اور جنگلاتی علاقے کو گھیرے میں لیکر تلاشی کی کارروائی کر رہے ہیں۔فوجی گھروں میں گھس کر خواتین اور بچوں کو ہراساں اور قیمتی گھریلو اشیائے کی توڑ پھوڑ کرتے ہیں۔