سرینگر:(مانیٹرنگ ڈیسک )غیر قانونی طورپر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیرمیں بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کے آئندہ دورہ سے قبل گرمائی دارلحکومت سرینگر میں سیکورٹی کے سخت اقدمات کئے گئے ہیں۔کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق 21جون کو بین الاقوامی یوگا ڈے سے پہلے وزیر اعظم نریندر مودی کے دورہ سے قبل سرینگر سمیت مقبوضہ جموں و کشمیر میں سیکورٹی کے سخت اقدامات کئے گئے ہیں۔ ایک پولیس اہلکار نے میڈیا کو بتایاہے کہ نریندر مودی کے دورے کیلئے سیکورٹی کے فول پروف انتظامات کئے جارہے ہیں ۔ نریندر مودی اپنے دورے کے دوران سرینگر کی مشہور ڈل جھیل کے کنارے واقع کشمیر انٹرنیشنل کنونشن کمپلیکس میں 10ویں بین الاقوامی یوگاڈے کی تقریبات میں شرکت کریں گے۔انہوں نے بتایا کہ نریندر مودی کی سیکورٹی ٹیم ان کے دورے سے دو دن قبل ہی سرینگر پہنچ کے سیکورٹی کے انتظامات کو سنبھال لے گی ۔