سرینگر(نیوز ڈیسک )
کشمیری مجاھدین کی طرف سے بڑے پیمانے پر حملوں کے اعلان کے بعد مودی سرکار شدید بوکھلاہٹ کا شکار ، قابض بھارتی انتظامیہ نے 21 مئی سے شروع ہونے والی G-20 کانفرنس کے مندوبین کے گلمرگ اور داچیگام کے دورے مجاہدین کے حملوں کے خوف کی وجہ سے منسوخ کردیے ، قابض انتطامیہ کے مطابق گلمرگ میں کشمیری مجاہدین کی طرف سے بڑے حملے سرانجام دیے جا سکتے ہیں ، جس کے خوف سے مندوبین کو گلمرگ اور داچیگام جانے سے روک دیا گیا ہے ، مودی سرکار نے G-20 کانفرنس کو کامیاب بنانے کے لئے مقبوضہ خطے میں پورے ہندوستان سے جدید ہتھیاروں سے لیس کمانڈوز کو لا کر تعینات کردیا ہے اس کے باوجود مجاہدین کے تباہ کن حملوں کا خوف دہلی تک دکھائی دے رہا ہے ، جبکہ مجاہدینِ کشمیر بھی G-20 کانفرنس کو نیست و نابود کرنے کے لئے تباہ کن حملے کرنے کیلئے پرعزم ہیں۔