سرینگر:(مانیٹرنگ ڈیسک )
بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں وکشمیر میں بھارتی فورسز نے مختلف علاقوں میں پانچ نوجوانوں کو گرفتار کر لیا۔کشمیر میڈیا سروس کے مطابق فورسز اہلکاروں نے سرینگر اور پلوامہ اضلاع کے مختلف علاقوں سے شیخ مقدس رفیق، جنید حسین، افلح میر اور نویدمیرنامی چار نوجوان گرفتار کر لیے۔پولیس نے دعوی کیا ہے کہ ان چاروں کو شوشل میڈیا پر قابل اعتراض مواد پھیلانے کے جرم میں گرفتار کیا گیا ۔پولیس نے ضلع بارہمولہ کے علاقے سوپور میں تلاشی کی کارروائی کے دوران ایک نوجوان کو گرفتار کرلیا۔پولیس نے نوجوان کی گرفتاری کا جواز فراہم کرنے کیلئے اسے عسکریت کا ساتھی قرار دیا ہے۔