سرینگر:(مانیٹرنگ ڈیسک )غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر کے ضلع کولگام میں سرینگر جموں ہائی وے پر ایک تیز رفتار گاڑی نے بھیڑوں کے ایک ریوڑ کو کچل دیا جس کے نتیجے میں کم از کم 60 بھیڑیں ہلاک اور40زخمی ہو گئے۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق ایک سرکاری عہدیدار نے صحافیوں کو بتایا کہ سرینگر جموں شاہراہ پر کھڈوانی کے قریب ایک تیز رفتار گاڑی بھیڑوں کے ایک ریوڑ پر چڑھ دوڑی۔انہوں نے کہا کہ اس واقعے میں کم از کم 60 بھیڑیں ہلاک جبکہ 40زخمی ہوئے۔ انہوں نے کہا کہ اس واقعے میں دو افرادبھی جو ریوڑ کے مالکان تھے، زخمی ہوئے جنہیں ہسپتال میں داخل کرایا گیا ہے۔عہدیدار نے بتایا کہ پولیس نے ایف آئی آر درج کرکے ڈرائیور کو گرفتار کر لیا گیا ہے جبکہ مزید تفتیش شروع کر دی گئی ہے۔