جموں:(نمائندہ خصوصی )
بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں وکشمیرمیں نیشنل کانفرنس نے کہا ہے کہ مقبوضہ علاقے کے لوگ ووٹ کی طاقت سے بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے فرقہ وارانہ ایجنڈے کو شکست دیں گے۔کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق نیشنل کانفرنس کے رہنما اجے کمار سدھوترہ نے جموں لوک سبھا(ایوان زیریںبھارتی پارلیمنٹ ) حلقے کے کانگریس امیدوار رمن بھلا کی حمایت میں ایک انتخابی ریلی سے خطاب کرتے ہوئے فرقہ وارانہ سیاست کو انتہائی نقصان دہ قرار دیا۔ انہوں نے کہا کہ فرقہ وارانہ سیاست استحکام اور ترقی کو خطرے میں ڈالتی ہے۔