سری نگر: (مانیٹرنگ ڈیسک )بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں و کشمیر میں ضلع کولگام کے علاقے اشموجی کے رہائشیوں نے قابض انتظامیہ کی طرف سے بجلی کے سمارٹ میٹروں کی تنصیب کے خلاف زبردست احتجاج کیا۔کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق مردوخواتین کی ایک بڑی تعداد سڑکوں پر نکل آئی اور سمارٹ میٹروں کی تنصیب پر اپنے شدید غم وغصے کا اظہار کیا۔مظاہرین نے اس موقع پر ذرائع ابلاغ کے نمائندوں کو بتایا کہ سمارٹ میڑوں کی تنصیب غریب لوگوں کے ساتھ شدید انصافی اور ظلم ہے ۔ انہوں نے کہا کہ وہ مذکورہ میٹروں کے ذریعے آنے والے بھاری بل ادا کرنے سے قاصر ہیں۔مظاہرین نے دھمکی دی کہ اگر کشمیر پاور ڈیولپمنٹ کارپوریشن لمیٹڈ (کے پی ڈی سی ایل) نے سمارٹ میٹروں کی تنصیب ترک نہ کی تو وہ اپنے احتجاج میں شدت لائیں گے۔