سرینگر:(نمائندہ خصوصی ) غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ میں ایک حملے میں دو بھارت فوجی شدید زخمی ہو گئے۔کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق بھارتی فوجی ضلع کے علاقے رانجی میں محاصرے اور تلاشی کی ایک کارروائی کے دوران ہونے والے حملے میں زخمی ہوگئے۔ایک سینئر پولیس افسر نے واقعے کی تصدیق کرتے ہوئے دعویٰ کیاکہ علاقے میں چھپے ہوئے عسکریت پسندوں کے ساتھ فائرنگ کے تبادلے میں دو بھارتی فوجی زخمی ہوئے ۔ آخری اطلاعات آنے تک علاقے میں فوجی آپریشن جاری تھا۔