سرینگر:(نیوزڈیسک )
غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر میںاسپیشل انویسٹی گیشن یونٹ نے چار کشمیری نوجوانوں کے خلاف ضلع کولگام میں بھارت کے بدنام زمانہ تحقیقاتی ادارے ا ین آئی اے کی چارج شیٹ دائر کی ہے ۔کشمیر میڈیاسروس کے مطابق این آئی اے کی عدالت میں چار کشمیری نوجوانوں جان محمد لون، بلال احمد بٹ، سمیر احمد شیخ اور عابد رمضان شیخ کے خلاف درج ایک جھوٹے مقدمے میں چارج شیٹ دائر کی گئی ہے ۔ایس آئی یو کے اہلکاروں نے این آئی اے کے خصوصی جج کی عدالت میں چارج شیٹ دائر کی ۔ ان نوجوانوں میں سے جان محمد لون، بلال احمد بٹ اورسمیر احمد شیخ پہلے ہی قتل ہو چکے ہیں جبکہ صرف ایک نوجوان عابد رمضان شیخ زندہ ہے ۔