سرینگر:(مانیٹرنگ ڈیسک )غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر میں بھارتی پولیس نے ایک سوشل میڈیا صارف کے خلا ف مقدمہ درج کرلیا۔کشمیر میڈیا سروس کے مطابق پولیس نے بتایاکہ سوشل میڈیا سائٹ ایکس پر خواتین کے خلاف قابل اعتراض اوراشتعال انگیز مواد پوسٹ کرنے پر مذکورہ شخص کے خلاف کارروائی کی جارہی ہے۔پولیس نے بتایا کہ اس سلسلے میں سرینگر کے رعناواری تھانے میں ایف آئی آر درج کر کے تفتیش شروع کر دی گئی ہے۔