سرینگر:(نیوزڈیسک )
غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیرمیں حکام نے آئندہ 24 گھنٹے کے دوران برفانی تودے گرنے کی وارننگ جاری کردی ہے۔کشمیر میڈیا سروس کے مطابق جموں و کشمیر ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی نے ایک بیان میں کہا کہ اگلے 24 گھنٹے کے دوران جموں و کشمیر کے کپواڑہ اور گاندربل اضلاع میں درمیانے درجے کے برفانی تودے گرنے کا امکان ہے۔ ان علاقوں میں رہنے والے لوگوں کو مشورہ دیا جاتا ہے کہ وہ احتیاطی تدابیر اختیار کریں اور اگلے احکامات تک برفانی تودے کے خطرے والے علاقوں میں جانے سے گریز کریں۔