کشمیری مسلمانوں نے عید پاکستان کیساتھ منائی جامع مسجد ، عیدگاہ سرینگرمیں عید نمازادانہیں کرنے دی گئی

سرینگر: بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں و کشمیر کے مسلمانوں نے آج ایک مرتبہ پھر پاکستان کے ساتھ اپنی لازوال وابستگی، محبت وعقیدت کا بھر پور اظہار کرتے ہوئے بھارت کے بجائے عیدالفطر مملکت خداداد کے ساتھ منائی۔بھارت میں مسلمان عید الفطر کل بروز جمعرات منائیں گے۔کشمیر میڈیا سروس کے مطابق مقبوضہ جموں وکشمیر کے مفتی اعظم مفتی ناصر الاسلام سمیت علمائے کرام نے مرکزی رویت ہلال کمیٹی پاکستان کی طرف سے منگل کی رات شوال کا چاند نظر آنے کے اعلان کے فوراً بعد مقبوضہ جموں و کشمیر میں بھی آج عیدالفطر منانے کا اعلان کیا۔پاکستان کے ساتھ عید منانے کی یہ روایت کشمیری اور پاکستانی عوام کے درمیان عظیم دینی اور ثقافتی رشتے کا عکاس ہے۔قابض بھارتی انتظامیہ نے عید پاکستان کے ساتھ منانے پر کشمیری مسلمانوں کو انتقامی کارروائی کا نشانہ بناتے ہوئے آج پہلی مرتبہ انہیں عید پر چھٹی نہیں دی۔
مودی کی زیر قیادت بی جے پی کی فرقہ پرست بھارتی حکومت نے آج ایک مرتبہ پھر کشمیری مسلمانوں کوسری نگر کی تاریخی جامع مسجد اور شہر کی مرکزی عید گاہ میں نماز عید ادا کرنے سے روک دیا ۔قابض بھارتی انتظامیہ نے کل جماعتی حریت کانفرنس کے سینئر رہنما میر واعظ عمر فاروق کو بھی گھر میں نظر بند کر دیا۔بھارتی فورسز نے عیدالفطر پر بھی پورے علاقے میں محاصرے اور تلاشی کی پرتشدد کارروائیوںکا سلسلہ جاری رکھا۔کل جماعتی حریت کانفرنس، انجمن اوقاف جامع مسجد سرینگر اور دیگر مذہبی و سیاسی تنظیموں نے کشمیری مسلمانوں کو جامع مسجد اورعید گا ہ میں عیدنماز ادا کرنے سے روکنے کی شدید مذمت کرتے ہوئے اسے مسلمانوں کی مذہبی آزادی کی سنگین خلاف سنگین خلاف ورزی قرار دیا۔
دریں اثناکل جماعتی حریت کانفرنس کے چیئرمین مسرت عالم بٹ اور سینئر حریت رہنما نعیم احمد خان نے نئی دہلی کی تہاڑ جیل سے اپنے پیغامات میں بھارت اور اسرائیل کے ہاتھوں ناقابل برداشت جبر کا سامنا کرنے والے کشمیریوں اور فلسطینیوں کے ساتھ یکجہتی کا اظہار کرتے ہوئے انہیں عید کی مبارکباد دی ہے۔ انہوں نے عالمی برادری پر زور دیا کہ وہ دونوں اقوام کو جارح قوتوں کے تسلط سے آزادی دلانے کیلئے اپنا کردار اداکرے۔سول سوسائٹی کے ارکان نے سرینگر میں ایک مشترکہ بیان میں کہا کہ ہزاروں لاپتہ اور جیلوں میں غیر قانونی طور پر نظر بند کشمیریوں کے اہلخانہ اپنے پیاروں کی گھروں کو واپسی کے انتظار میں ایک اور عید منانے پر مجبور ہیں۔انہوں نے کہا کہ بھارتی فورسز نے آٹھ ہزار کے لگ بھگ کشمیری لاپتہ کیے ہیں جبکہ اس وقت ہزاروں کشمیری جیلوں اور عقوبت خانوں میں بند ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ وحشیانہ بھارتی کاررائیوں نے کشمیریوں کی زندگی اجیرن بنا رکھی ہے۔ادھر ضلع راجوری میںہندو توا غنڈوں نے عید کی نماز ادا کرنے کیلئے جانے والے مسلمانوں کے ایک گروپ پرحملہ کر کے انہیں بہیمانہ تشدد کا نشانہ بنایاجسکے نتیجے میں کوئی افراد زخمی ہو گئے۔پیپلز ڈیموکریٹک پارٹی کی صدر محبوبہ مفتی نے واقعے کی ایک ویڈیوسوشل میڈیا پر پوسٹ کی ہے جس میں گجر اور بکروال برادری کے کئی افراد کو ہندو توا غنڈوں کے تشدد کیوجہ سے زخمی حالت میں دیکھا جاسکتا ہے۔دریں اثنا کشمیر میڈیا سروس کی طرف سے جاری کی گئی ایک رپورٹ میں جیلوںمیں غیر قانونی طور پر نظر بند کشمیریوں کو حالات بیان کرتے ہوئے انسانی حقوق کے عالمی اداروں پر زور دیا گیا ہے کہ وہ نظر بندوں کی رہائی کے لیے بھارت پر دباو ڈالیں ۔

Next Post

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

No Content Available